اہم ترین

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 ہفتوں میں 1.316 ارب ڈالر کا اضافہ

عالمی اداروں کی جانب سے قرض ملنے کے باعث قومی زرمبادلہ کے ذخائر میں دو ہفتوں کے دوران ایک ارب 31 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

استیت بینک کے مطابق 29 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے ذخائر 46 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بڑھ کر 8.22 ارب ڈالر ہو گئے۔

دوسری جانب ملک کے شیڈولڈ بینکوں کے ذخائر 9 کوڑ 09 لاکھ ڈالر کم ہو کر 4.999 ارب ڈالر رہ گئے۔

گزشتہ 2 ہفتوں میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.316 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ملک کے مجموعی ذخائر دو ہفتوں میں 1.15 بلین ڈالر اضافے کے ساتھ 13.22 بلین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی بینک، اے ڈی بی اور اے آئی بی سے قرضوں کی آمد کی وجہ سے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان