اہم ترین

مائیکرو سافٹ نے اے آئی کے لیے کی بورڈ میں تبدیلی کردی

ٹیک انڈسٹری میں آج کل ہر جانب آرٹیفیشل انٹیلیجینس یا مصنوعی ذہانت کی بازگشت سنائی دیتی ہے۔ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے مائیکروسافٹ نے کمپیوٹر کے” کی بورڈ ” میں ایک نئی کی(Key) متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آلٹ اور لیفٹ ایرو کے درمیان ایک نئی کو جگہ دی جارہی ہے جسے “کو پائلٹ کی” کا نام دیا گیا ہے۔ یہ نئی کی 1994 میں ونڈوز کی متعارف کروائے جانے کے بعد سے کمپیوٹر کے کی بورڈ میں کی جانے والی پہلی تبدیلی ہے۔

مائیکرو سافٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق کو پائلٹ کی کا حامل کی بورڈ آئندہ مہا سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ اس میں آئندہ آنے والی سرفیس ڈیوائسز بھی شامل ہوں گی۔اس کے علاوہ ان کمپیوٹروں میں وہ بھی شامل ہیں جن کا اعلان اگلے ہفتے کنزیومر الیکٹرونکس شو میں کیا جائے گا۔

ٹیک کمپنی نے کو پائلٹ کی کو ’اے آئی پی سی‘ (آرٹیفیشل انٹیلی جنس پرسنل کمپیوٹر )کے دور کے آغاز کی علامت قرار دیا ہے۔

کوپائلٹ(Copilot) ” گٹ ہب” اور “اوپن اے آئی” کے ماہرین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیا گیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سافٹ ویئر ہے اور یہ ” کلاؤڈ” پر موجود ڈیٹا استعمال کرکے پوچھے گئے سوال کا جواب تیار کرتا ہے۔

کو پائلٹ کی کو دبانے سے مائیکروسافٹ کے مصنوعی ذہانت کے ٹولز کھل جائیں گے۔ اس سے صارفین کو طویل ای میلز لکھنے، ان کا خلاصہ کرنے یا پریزنٹیشن کے لیے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تصاویر بنانے میں مدد جیسے مشکل کام آسانی سے ہوجائیں گے۔

پاکستان