اہم ترین

پی ٹی آئی کے ترانے ’ہم کوئی غلام تو نہیں‘ کے خالق قتل

پاکستان تحریک انصاف کے 2022 میں مشہور پارٹی نغمے “ہم کوئی غلام تو نہیں” کے خالق عاصم تنہا گھریلو تنازع میں کزن کے ہاتھوں قتل ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عاصم تنہا کا ۤبائی علاقہ بھکر ہے۔ جہاں گزشتہ روز ان کے گھریلو جھگڑے کے دوران سمیع اللہ نامی کزن سے تکرار ہوگئی۔ اسی دوران سمیع اللہ نے فائرنگ کرکے عاصم تنہا کو قتل کردیا۔

بھکر پولیس نے مطابق عاصم تنہا کا اصل نام ماجد خان تھا لیکن وہ شاعری کے لیے عاصم تنہا تخلص کرتے تھے۔ ان کے گھر والوں کا خاندان کے دیگر لوگوں سے تنازع تھا۔ واقعہ بھی اسی تنازع کا نتیجہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عاصم تنہا کو جس نے قتل کیا اسے بھی اسی وقت عاصم تنہا کے بھائی نے مار دیا تھا۔

عاصم تنہا اردو اور سرائیکی میں شاعری کرتے تھے لیکن انہیناصل شہرت پاکستان تحریکِ انصاف کے لیے لکھا گیا ترانہ ’ہم کوئی غلام تو نہیں‘ سے ملی۔ ان کی اسی عنوان سے اپنی نظموں پر مشتمل کتاب بھی شائع ہوئی تھی۔

پاکستان