اہم ترین

اب کوئی ویب سائٹ گوگل کروم صارفین کا ڈیٹا ٹریک نہیں کر سکے گی

اگر آپ کروم ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے بہت اچھی ہو سکتی ہے۔ دراصل، گوگل کروم نے اب صارفین کے ڈیٹا کو ٹریک کرنے والی کوکیز کو بلاک کرنا شروع کر دیا ہے۔

جب بھی آپ گوگل یا گوگل کروم پر کوئی بھی ویب سائٹ کھولیں گے تو وہاں Accept All Cookies کا آپشن ہوگا، جسے قبول کرنے کے بعد اس ویب سائٹ سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے، لیکن حقیقت میں ان کوکیز کو قبول کرنے کے بعد وہ ویب سائٹ آپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلیتی ہے۔

کوکیز کی مدد سے حاصل کئے گئے ڈیٹا کا استعمال صارفین کو ان کی ضروریات کے مطابق اشتہارات دکھانے کے لیے کیا جاتا ہے۔اب کوئی بھی گوگل کروم پر کسی بھی ویب سائٹ کو براؤز کرنے والے صارفین کے ڈیٹا کو ٹریک نہیں کر سکے گا۔

دراصل، گوگل نے اپنے کروم براؤزر میں ایک نیا فیچر شامل کیا ہے، جس کی مدد سے صارفین تھرڈ پارٹی کوکیز کو غیر فعال کر سکیں گے۔ یہ ویب کوکیز بہت چھوٹی فائلیں ہیں، جو کسی بھی ویب سائٹ کو کھولتے وقت صارف کے فون میں محفوظ ہوجاتی ہیں۔ اس وجہ سے، آپ ایک بار کسی خاص چیز کے بارے میں تلاش کریں گے، آپ کو اس سے متعلق تمام اشتہارات بار بار نظر آنے لگیں گے۔ اس سے بہت سے صارفین کو پریشانی ہوتی ہے۔

اس حوالے سے گوگل نے اپنے بیان میں کہا کہ اس فیچر کو فی الحال آزمایا جا رہا ہے اور چند ماہ بعد اسے دنیا بھر کے تمام کروم صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

پاکستان