اہم ترین

بھارتی ادیب اور شاعر جاوید اختر کی فلم اینیمل پر شدید تنقید

بھارت کے مشہور ادیب اور شاعر جاوید اختر نے نئی انڈین فلم ’اینیمل‘ کی کامیابی کو خطرناک قرار دے دیا ہے۔

جاوید اختر کا اک ویدیو کلپ سوشل میدیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ آج کل سپرہٹ ہونے والی فلموں کے بارے اظہار خیال کررہے ہیں۔

گفتگو کے دوران جاوید اختر نے فلم اینیمل کا براہ راست نام لیے بغیر کا کہا کہ ’اگر کوئی فلم جس میں ایک آدمی ایک عورت سے کہے ’تُو میرے جوتے چاٹ۔‘ اگر ایک آدمی کہے ’اس عورت کو تھپڑ مار دینے میں کیا خرابی ہے؟‘ وہ فلم سپرہٹ ہو تو یہ بڑی خطرناک بات ہے۔

جاوید اختر نے کہا کہ سینما کے کرتا دھرتا لوگوں سے زیادہ ذمہ داری سینما دیکھنے والوں کی ہے۔ یہ ناظرین کو طے کرنے دیں کہ کیسی فلمیں بنیں گی۔

دوسری جانب انیمل کی کامیابی پر رنبیر کپور پھولے نہیں سما رہے۔۔ فلم کی بے پناہ کامیابی کو دیکھتے ہوئے ایک کامیاب پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس پارٹی میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ پیش پیش نظر آئے۔ اس کے ساتھ بالی ووڈ کی تمام مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس کی کئی تصاویر منظر عام پر آ چکی ہیں۔

پاکستان