اہم ترین

ملائیشیا میں آئندہ 5 سال کے لئے نیا بادشاہ مقرر

ملائیشیا کی ریاست جوہر کے سلطان ابراہیم نے ملک کے سترہویں بادشاہ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔

ملائیشیا کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ملک کے جنوبی ریاست جوہر کے سلطان ابراہیم اسکندر آئندہ 5 برس کے لئے ملک کے نئے باداشہ ہوں گے۔ انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھالیا ہے۔

آئین کے مطابق حلف برداری کے بعد سلطان ابراہیم اسکندر نے شاہی خاندان کے متعدد افراد کے ساتھ ہی وزیر اعظم انور ابراہیم اور ان کی کابینہ کے ارکان کی موجودگی میں بادشاہت سنبھالنے کے دستاویز پر دستخط کیے۔

بادشاہت کا حلف اٹھانے کے بعد مقامی میڈیا میں ان کا خطاب نشر کیا گیا ۔ جس میں انہوں نے کہا وہ پوری سنجیدگی اور سچے دل سے ملائشیا کے قوانین اور آئین کے مطابق منصفانہ حکومت کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

کو بدھ کے روز ملک کے سترہویں بادشاہ کے طور پر حلف دلائی گئی۔ وہ السلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کی جگہ لیں گے، جو بطور بادشاہ اپنے پانچ سالہ دور کے اختتام پر اپنی آبائی ریاست پہانگ کی قیادت کے لیے واپس لوٹیں گے۔

ملائیشیا نے 1957 میں برطانیہ سے آزادئی حاصل کی تھی۔ ملک 13 ریاستوں پر مشتمل ہے، جن میں سے 9 میں بادشاہت ہے۔ ملک کی تمام نسلی اکائیوں کو متحد رکھنے کے لئے 9 ریاستوں کے سربراہان کو بباری باری 5 سال کے لئے بادشاہ مقرر کیا جاتا ہے۔ ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔

سلطان ابراہیم اسکندر اب آئندہ 5 سال کے لیے ملک کے بادشاہ ہوں گے جب کہ ان کے پیش رو السلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ اپنی مدت مکمل ہونے کے بعد آبائی ریاست پہانگ کی قیادت کے لیے واپس لوٹ گئے ہیں۔

پاکستان