اہم ترین

ہیرا منڈی میں منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا اور ادیتی راؤ حیدری کی پہلی جھلک

طویل انتظار کے بعد سنجے لیلا بھنسالی کے ویب سیریز”ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار” کی پہلی جھلک آخرکار آ گئی ہے۔ ہیرامنڈی وہ جادو ہے جسے سنجے لیلا بھنسالی اپنی پہلی فلم سے ویب کی دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔

او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلیکس کی پیشکش “ہیرامنڈی: ڈائمنڈ بازار ” کا ٹیزر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے ہے کہ یہ بھارتی ویب سیریز کی دنیا کا اب تک کا سب سے بڑا شو ہے۔

یہ ایک ایسی سیریز ہے جو یقینی طور پر ناصرف بھارتی بلکہ دنیا کے ان تمام ملکوں میں جہاں ہندی اور اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے، میں مقبولیت کے نئے جھنڈے گاڑے گی۔

ایک منٹ سے زائد کے ٹیزر میں اس کی موسیقی سے اداکاروں کے شاندار انداز تک سب کچھ بہترین نظر آتا ہے ۔ اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ بالی ووڈ کی طرح ویب سیریز کے میدان میں بھی سنجے لیلا بھنسالی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔۔

پاکستان