اہم ترین

بل گیٹس نے اے آئی سے متعلق بڑی بات کردی

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو جدید دور کو تبدیل کردینے والی ٹیکنالوجی قرار دے دیا ۔۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کےمعروف تعلیمی ادارے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (IIT) دہلی میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (AI) سب سے زیادہ تبدیلی لانے والی ٹیکنالوجی ہے، جو طلباء کو ترقی کے نئے مواقع فراہم کرے گی۔ اس کے ساتھ انہوں نے طلباء کو اے آئی سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔

بل گیٹس نے کہ اگر میں آج طالب علم ہوتا تو میں AI کی طرف بہت متوجہ ہوتا، ہم ان سسٹمز کو نہیں سمجھتے جو ٹھیک کام کر رہے ہوں۔ بل گیٹس نے طلباء سے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ کا مستقبل روشن ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کی مہارت کیا ہے یا آپ کس شعبے میں کام کرتے ہیں۔ اسے ہر جگہ استعمال کیا جا سکتا ہے… چاہے وہ انجینئرنگ ہو یا نئی ادویات کی دریافت۔

ایک انٹرویو کے دوران جب بل گیٹس سے نوکریوں کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ آج کا دور ایسا ہے جہاں لوگوں کے پاس 100 سال پہلے سے زیادہ نوکریاں ہیں۔ ایک وقت تھا کہ لوگوں کو ایک وقت کے کھانے کے لیے بھی بہت محنت کرنی پڑتی تھی۔ اس دوران 80 فیصد لوگ کسان تھے۔ آج ہمیں جو کھانا مل رہا ہے وہ پچھلی نسل سے بہت بہتر ہے۔

پاکستان