اہم ترین

فیس بک اور ٹک ٹاک پیچھے; انسٹاگرام دنیا کی نمبر 1 ایپ

دنیا کی سب سے مقبول ایپ کون سی ہے۔ شائد آپ میں سے کچھ لوگ فیس بک تو کچھ ٹک ٹاک کو مقبول ترین ایپ شمار کریں لیکن حقیقیت یہ ہے کہ انسٹاگرام نے ان سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔۔

امریکی ویب سائیٹ سینسر ٹاور کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں انسٹاگرام کے ڈاؤن لوڈ میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2023 میں، انسٹاگرام ایپ کو 76 کروڑ 70 لاکھ سے زائد موبائل فونز پر ڈاؤن لوڈ کیا گیا، جو ایک سال پہلے یعنی 2022 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔

امریکا اور بھارت سمیت کئی ممالک میں ٹک ٹاک پر پابندی نے انسٹاگرام کو آگے بڑھنے کا موقع دیا ہے لیکن اس کے باوجود ٹک ٹاک انسٹاگرام سے زیادہ پیچھے نہیں۔ ٹک ٹاک کی بات کریں تو اسے 73.3 کروڑ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

انسٹاگرام اتنا مشہور کیسے ہوا؟

انسٹاگرام کی مقبولیت میں 2020 سے اضافہ ہوا ہے، کیونکہ ریلز کا فیچر اس سال لانچ کیا گیا۔ لوگوں کی ویڈیوز کے کریز کے بعد ہی انسٹاگرام ریلز کا آغاز کیا گیا۔ انسٹاگرام ریلز ایک ایسا فیچر ہے جس میں صارفین مختصر کلپس بنا کر اس پلیٹ فارم پر ویڈیوز شیئر کرسکتے ہیں۔

انسٹاگرام کا ریلز فیچر نوجوان نسل میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔ نوجوان مختلف موضوعات پر ویڈیوز بنا کر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہیں۔ یہ انسٹاگرام ایپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ ہے۔

ٹک ٹاک وقت گزارنے کے لحاظ سے آگے

ڈاؤن لوڈز کے لحاظ سے انسٹاگرام دنیا کی نمبر 1 ایپ بن چکی ہے، لیکن وقت گزارنے کے معاملے میں TikTok اب بھی آگے ہے۔ پچھلے سال کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ صارفین نے ٹک ٹاک پر اوسطاً 95 منٹ گزارے، جب کہ انسٹاگرام پر یہ وقت 62 منٹ تھا۔ اس کے علاوہ صارفین نے X (سابقہ ​​ٹویٹر) پر 30 منٹ اور اسنیپ چیٹ پر 19 منٹ گزارے۔

پاکستان