اہم ترین

اے آئی کو قابو کرنے کیلیے دنیا بھر کے ممالک متحد: اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

دنیا بھر کے ممالک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مصنوعی ذہانت سے متعلق قرارداد متقفہ طور پر منظور کرلی ہے۔۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکا کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد کو چین سمیت 120 سے زائد ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

منظور کی گئی اس قرارداد سے دنیا بھر کی خودمختار ریاستوں کو انسانی حقوق کے تحفظ، ذاتی ڈیٹا کی حفاظت اور سنگین خطرات سے بچنے کے لیے مصنوعی ذہانت کی نگرانی کرنے کے لئے اقدامات کی ترغیب ملے گی۔

دنیا کے سب سے بڑی غیر ملکی فورم میں منظور کی گئی اس قرار داد میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کا نامناسب یا بدنیتی پر مبنی ڈیزائن کی استعمال سے ایسے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں جو انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ میں منظور کی گئی یہ قرارداد ان ممالک کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی کڑی ہے جنہین خدشہ ہے کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے دیگر نقصانات کے علاوہ جمہوری نظام میں بھی خلل پیدا کیا جا سکتا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تمام 193 ارکان نے ہم آواز ہو کر کہا کہ ہم مصنوعی ذہانت کو قابو کریں گے بجائے اس کے کہ یہ ہمیں قابو کرے۔

پاکستان