اہم ترین

بھارتی سینما گھروں پر “شیطان ” کا قبضہ؛ کئی ریکارڈز نام کرلئے

اجے دیوگن اور آر مادھاون کی فلم ‘شیطان’ نے بھارتی سینما گھروں پر اپنا قبضہ جما لیا ہے۔ ‘شیطان’ نے دنیا بھر میں 2024 کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

بھارتی ایکشن تھرلر فلم شیطان’ 8 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ دو ہفتوں سے زائد وقت گزرنے کے باوجود فلم اب تک بہت اچھا بزنس کررہی ہے۔

میڈیا رپورتس کے مطابق ‘شیطان’ نے اپنی 14 دنوں کی کمائی سے دنیا بھر میں 162 کروڑ بھارتی روپے کمائے ہیں۔ اس کے ساتھ ‘شیطان’ نے شاہد کپور اور کریتی سینن اسٹارر رومانٹک کامیڈی فلم ‘تیری بات میں ایسا الجھا جیا’ کو شکست دے دی ہے۔

تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا نے دنیا بھر میں 145 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا اور اس سال کی دوسری سب سے بڑی فلم بن گئی تھی، لیکن اب یہ ریکارڈ ‘شیطان’ نے اپنے نام کر لیا ہے۔

‘شیطان’ کے ذریعے اجے دیوگن نے ‘دے دے پیار دے’ (103.64 کروڑ)، ‘ریڈ’ (103.07 کروڑ)، ‘سن آف سردار’ (105.03 کروڑ)، ‘بول بچن’ (102.94 کروڑ) جیسے نام کمائے ہیں۔ ، ‘سنگھم’ (100.30 کروڑ) اور ‘گول مال 3’ (106.34) جیسی اپنی ہی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

‘شیطان’ نے دو ہفتوں کے دوران بھارتی سینما گھروں سے 114.37 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ یہ فلم 10 دنوں میں 100 کروڑ کلب میں داخل ہوگئی تھی۔ 100 کروڑ کلب کا حصہ بننے کے بعد ‘شیطان’ اجے دیوگن کے کیرئیر کی 14ویں 100 کروڑ کمانے والی فلم بن گئی ہے۔

شاہ رخ خان کو شکست!

اجے دیوگن کی فلم ‘شیطان’ نے بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کو شکست دے کر 100 کروڑ کلب میں شامل کر لیا ہے۔ اب تک سب سے زیادہ 100 کروڑ روپے کی فلمیں دینے کا ریکارڈ سلمان خان کے نام ہے۔ کنگ خان کی 100 کروڑ کلب فلموں کی تعداد 17 ہے۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر اکشے کمار ہیں جن کی اب تک 16 فلمیں 100 کروڑ کلب کا حصہ بن چکی ہیں۔ پہلے شاہ رخ خان تیسرے نمبر پر تھے لیکن اب اجے دیوگن نے ‘شیطان’ سے یہ مقام اپنے نام کر لیا ہے۔

پاکستان