اہم ترین

آپریشن سچا وعدہ: ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور میزائلوں سے جوابی حملہ

ایران نے دمشق میں اپنے سفارت خانے پر کئے گئے حملے کے جواب میں اسرائیل پر ڈرونز اور میزائلوں کی برسات کردی۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات ایران نے اسرائیل کے جنوبی حصوں پر پہلا براہ راست حملہ کیا ہے۔ جس میں درجنوں ڈرونز اور میزائل استعمال کئے۔۔

ایران نے اسرائیل پر کئے گئے حملے کو آپریشن سچا وعدہ کا نام دیا ہے۔ یہ کارروائی چند روز قبل دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر کئے گئے حملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ اس حملے میں ایران کے 2 سینیئر کمانڈروں سمیت سات اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

مزید حملوں کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل نے مقامی وقت کے مطابق اتوار کی رات ساڑھے 12 بجے تک ملک کی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا اسرائیل کے عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ایران کی جانب سے ان خطرات کے خلاف ان کے دفاع کی حمایت کرے گا۔

اسرائیل اور امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے 99 فیصد ڈرونز اور میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا تھا۔

پاکستان