بھارت کی ورسٹائل اداکارہ ودیا بالن کہتی ہیں کہ بالی ووڈ کیس کے باپ کی نہیں ۔ اسی لئے وہ اس انڈسٹری سے جڑی ہوئی ہیں۔
ودیا بالن کا شمار ان بھارتی فنکاروں میں ہوتا ہے جنہیں اپنی فلموں کی کامیابی کے لئے ہیرو یا متنازع چیزوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ وہ خود ہی فلم کی کامیابی کی ضمانت ہوتی ہیں۔ وہ فلموں میں تو کم ہی نظر آتی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر پر بھرپور متحکر ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ودیا بالن آج کل اپنی نئی فلم دو اور دو پیار کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ یہ فلم 19 اپریل کو ریلیز ہوگی۔
فلم کی تشہیر کے دوران ایک پریس کانفرنس میں جب ان سے بالی ووڈ میں اقربا پروری کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے اس کا جواب انتہائی مبہن انداز میں دیا۔
ودیا بالن نے کہا کہ اقربا پروری ہے یا نہیں، لیکن میں یہاں ہوں۔ کسی کے باپ کی انڈسٹری نہیں ہوتی، ورنہ ہر باپ کا بیٹا اور ہر باپ کی بیٹی کامیاب ہوتی۔