اہم ترین

کائنات میں ایک ستارہ آیوشمان کھرانہ کے نام

بالی ووڈ اسٹار ایوشمان کھرانہ کے ایک پرستار نے اصلی ستارے کو ان کے نام سے موسوم کردیا۔۔

آیوشمان کھرانہ کا شمار ان بھارتی فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اداکاری اور موسیقی دونوں میں ناقابل یقین کامیابی حاصل کی ہے۔ اب ان کے ایک پرستار نے کائنات کے ایک ستارے کو بالی ووڈ اسٹار نے انڈسٹری میں 12 شاندار سال مکمل کر لیے ہیں۔

آج کل ان کا نیا گانا اکھا دا تارا بہت مقبول ہورہا ہے۔ اسی خوشی میں ان کی ایک پرستار ادیتی دیو نے ایک ستارے کا ان کے نام دے دیا ہے۔

ادیتی نے سوشل میڈیا پر ایوشمان کے نام پر ستارے کا نام رکھنے کا سرٹیفکیٹ پوسٹ کیا اور لکھا، “میرے اکھا دے تارے کو اس کے نئے گانے آکھ دا تارا کے لیے مبارکباد۔ اس کائنات میں ایک ستارہ ہے جس کا نام آپ کے نام پر رکھا گیا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ امید ہے آپ کو یہ تحفہ پسند آئے گا۔

مداح کے اس تحفے پر آیوشمان بھی خوشی سے نہال ہیں۔ انہوں نے کہا وکی ڈونر کی ریلیز کے بعد سے ادیتی میرے مداحوں میں سے ایک ہیں اور یہ میرے لیے ایک بہت بڑی کامیابی کی کہانی بن گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیرئیر کے آغاز سے ہی میرے مداح میرا سب سے بڑا سپورٹ سسٹم رہے ہیں اور یہ ان کی محبت اور ان کی دعائیں ہیں جنہوں نے مجھ جیسے انسان کو آج بھی زندہ رکھا ہے۔ لوگوں کی محبت کے بغیر میں کچھ بھی نہیں، ہر سنگ میل نے مجھے زندہ رہنے اور اپنی پوزیشن مضبوط کرنے میں مدد کی ہے۔

پاکستان