اہم ترین

سوشل میڈیا ٹرولز پاکستان کی ترقی کے لیے کام سے نہیں روک سکتے: آرمی چیف

سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا ٹرولز ہماری توجہ پاکستان اور اُس کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔

گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔‘

امہوں نے کہا کہ آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں۔ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، انشاء اللّٰہ عوام کے تعاون اور سپورٹ سے، آئیے، ہم سب مل کر منفی قوتوں کو ردّ کریں اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔

پاکستان