اہم ترین

آئی کیوب قمر: پاکستان چاند کے مدار پر اپنا سیٹلائٹ بھیجنے والے ملکوں میں شامل

پاکستان چاند کے مدار پر اپنا سیٹلائٹ بھیجنے والے دنیا کے چند ملکوں میں شامل ہوگیا ہے۔

اسلام آباد کے انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کے طلبا نے پاکستان مٰں خلائی تحقیقی کے سرکاری ادارے سپارکو اور چین کی شنگھائی یونیورسٹی کے تعاون سے آئی کیوب قمر کے نام سے سیٹلائٹ تیار کیا ہے۔

آئی کیوب قمر کی مدد سے پاکستان ان ملکوں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جن کے سیٹلائٹ چاند کے مدار میں داخل ہوئے ہیں۔ امریکا، روس، چین، جاپان، بھارت اور یورپی یونین چاند کے مدار ، چاند پر یا اس کے قریب اپنے مشن بھیجے ہیں۔ ان کے علاوہ جنوبی کوریا، لگزم برگ اور اٹلی امریکی اور چینی راکٹوں کے سہارے چاند کے مدار تک جا چکے ہیں اور اب پاکستان بھی ان ملکوں میں شامل ہوگیا ہے

دو آپٹیکل کیمروں سے لیس آئی کیوب قمر کو چین کے چاند پر بھیجے گئے چھٹے مشن چینگ 6 کے ساتھ منسلک کرکے بھیجا گیا ہے۔

6 کلو گرام وزنی آئی کیوب قمر کے مشن کا دورانیہ تین ماہ ہے۔ اس دوران یہ سیٹلائٹ چاند کے مدار سے تصاویر اور موسمیاتی ڈیٹا زمین پر بھیجے گا۔ اس کی مدد سے پاکستان میں سائنسی تحقیق اور خلا سے متعلق معلومات اور منصوبوں کے نئے راستے کھلیں گے۔

پاکستان