اہم ترین

’آئی کیوب قمر‘ کی چاند اور سورج کی اولین تصاویر موصول

چاند کے مدار پر پہنچنے والے پاکستان کے پہلے خلائی مشن ’آئی کیوب قمر‘ پہلی تصاویر موصول ہو گئی ہیں۔

چینی خلائی مرکز نے ایک تقریب میں آئی کیوب قمر کی تصویر پاکستانی سفیر کے حوالے کی۔ یہ تصاویر چاند کے مدار میں آئی کیوب قمر کی جانب سے کھینچی گئی تصاویر کا آغاز ہے۔

آئی کیوب قمر کو چین کے خلائی راکٹ چینگ ای سکس کی مدد سے 3 مئی کو چاند کی جانب روانہ کیا گیا تھا۔ 8 مئی سیٹلائٹ چاند کے مدار میں داخل ہوگیا تھا۔ جس کے بعد سیٹلائٹ نے چینی خلائی مرکز کو اپنی اولین تصاویر بھجوائی تھیں۔

پاکستانی سیٹلائٹ نے چاند کے مدار پر چکر لگاتے ہوئے سورج اور چاند کی تصاویر اتاریں۔

خلائی تحقیق سے متعلق چینی ادارے سی این ایس اے کے مطابق 8 مئی کو مقامی وقت شام 4 بج کر 27 منٹ پر پاکستان کے سیٹلائٹ نے پہلی تصویر کھینچی جس میں سورج تیز روشنی کے ساتھ دکھائی دے رہا ہے۔9 مئی کو مقامی وقت دوپہر 2 بج کر 38 منٹ پر پاکستان کے مشن سے ایک اور تصویر موصول ہوئی جس میں دائیں طرف سورج دکھائی دے رہا ہے اور بائیں جانب چاند ہے۔

پاکستانی ماہرین کا تیار کردہ یہ سیٹلائٹ آئندہ 3 سے 6 ماہ تک چشاند کے مدار پر چکر لگائے گا۔ اس دوران چاند کی سطح کی تصاویر لے گا۔ان تصاویر کی مدد سے پاکستان کو خلائی تحقیق کے میدان میں کئی نئی چیزوں کا پتہ چلے گا۔

پاکستان