اہم ترین

سلمان شادی نہیں کرے گا: متھن نے برسوں پہلے پروگرام میں کہہ دیا تھا

سلمان خان نے تجربہ کار بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ ایک بار متھن چکرورتی نے کہا تھا کہ سلمان کبھی شادی نہیں کریں گے۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان 58 برس کے ہوگئے لیکن اب تک کنوارے ہیں۔ اور کب تک کنوارے رہیں گے ، اس کا کسی کو نہیں پتہ کیونکہ اب تو سلمان نے بھی شادی سے انکار کر دیا ہے۔ لیکن بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں متھن چکرورتی نے ایک بار کہا تھا کہ سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے اور ایسا ہی ہوا۔

متھن چکرورتی ایک بار سنگنگ ریئلٹی شو سا رے گا ما پا میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے سلمان خان کے بارے میں انکشافات کیے تھے۔

متھن چکرورتی نے نیشنل ٹی وی پر بتایا تھا کہ سلمان خان نے انہیں سب سے زیادہ پریشان کیا ہے۔ وہ مجھ سے بہت پیار کرتا ہے۔ اگر ہم دونوں ساتھ رہیں تو اسے ایک منٹ بھی سکون نہیں ملے گا۔ اگر میں سو رہا ہوں تو بھی وہ مجھے جگائے گا۔

متھن چکرورتی نے کہا ایک بار ہم سینٹ پیٹرزبرگ میں شوٹنگ کر رہے تھے۔ رات کے 2-3 بج رہے تھے۔ میں کمرے کو اندر سے تالا لگا کر سو گیا۔ پتا نہیں وہ دروازہ کیسے کھول کر اندر آیا۔ میری آنکھ کھلی تو وہ میرے سامنے کھڑا تھا اور زور زور سے ہنس رہا تھا۔

متھن چکرورتی نے مزید کہا کہ سلمان سب کو کہتے رہتے ہیں کہ دیکھو میں شادی شدہ نہیں ہوں۔ لڑکی سوچتی ہے کتنا خوبصورت سپر اسٹار مجھ سے شادی کرے گا۔ لیکن یہ ایسا نہیں کرے گا، میں ضمانت دیتا ہوں کہ وہ شادی نہیں کرے گا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں ایک تقریب میں ایک لڑکی نے سلمان خان کو شادی کی پیشکش کی تھی لیکن انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ ان کی شادی کے دن اور عمر دونوں گزر گئے ہیں۔

پاکستان