بھارتی ریاست اتر پردیش کی ہائی کورٹ نے ایک مقدمے میں فیصلہ سنایا ہے کہ کوئی شادی شدہ مسلمان دوسری عورت کے ساتھ بغیر شادی نہیں رہ سکتا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسنیہا دیوی اور محمد شاداب خان نامی افراد نے الہ آباد ہائی کورٹ اور ‘لیو ان ریلیشن شپ’ میں رہنے کے دوران سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔
درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ وہ بالغ ہیں اور اپنی مرضی سے ‘لیو ان ریلیشن شپ’ میں رہ رہے ہیں۔ اس کے باوجود لڑکی کے بھائی نے شاداب خان کے خلاف اسنیہا دیوی کو اغوا کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
جسٹس اے آر مسعودی اور جسٹس اے کے سریواستو پر مشتمل الہہ آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے فریقین کا موقف سننے کے بعد کیس پر فیصلہ سنایا ۔
ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہ کوئی بھی مسلمان مرد اپنی بیوی کے ہوتے ہوئے ‘لیو ان ریلیشن شپ’ میں رہنے کے حق کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔ کیونکہ اسلام ایسے رشتوں کی اجازت نہیں دیتا۔
عدالت کی جانب سے دیئے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رسم و رواج بھی قانون کے مساوی ذرائع ہیں اور بھارتی آئین کسی بھی ایسے رشتے کے حق کو تسلیم نہیں کرتا جس پر رسم و رواج کی پابندی ہو۔
بعد ازاں عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ اسنیہا دیوی کو والدین کے پاس پہنچا دیا جائے۔