اہم ترین

سونے کا انداز کھولے آپ کی شخصیت کے راز

جس طرح انسان کی عادات اور طور طریقے اس کی شخصیت کا پتہ دیتے ہیں اسی طرح سونے کے انداز سے بھی کسی کی بھی ذہنی سطح کا پتہ چلایا جاسکتا ہے۔

کئی مطالعات سے ثابت ہوا ہے کہ ہمارے سونے کے انداز کا تعلق ہماری شخصیت سے ہے۔ ہم کس طرح سوتے ہیں اس کا انحصار لاشعوری ذہن پر ہوتا ہے۔ اس کا فیصلہ ہم خود نہیں کر سکتے۔ گہری نیند کے دوران زیادہ تر لوگ ایک ہی پوزیشن میں سوتے ہیں۔

بازوؤں اور ٹانگوں کو جوڑ کر سونا

سونے کی یہ پوزیشن بالکل ماں کے حمل میں بچے کی طرح ہوتی ہے۔ یہ سونے کی سب سے عام پوزیشن سمجھی جاتی ہے۔ تقریباً 41 فیصد لوگ اس پوزیشن میں سوتے ہیں۔ اس پوزیشن میں سونے کا مطلب ہے کہ آپ بہت شرمیلی طبیعت کے مالک ہیں۔ آپ ایک حساس انسان ہیں۔ مسائل سے بھاگنا چاہتے ہیں۔ جنہیں ہمیشہ سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔

بازوؤں اور ٹانگیں سیدھے رکھ کر سونے والے

جو لوگ اپنے بازو اور ٹانگوں کو سیدھا رکھتے ہیں وہ سماجی اور آرام دہ زندگی گزارتے ہیں۔ وہ قابل اعتماد ہیں، بہت سے لوگ ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور بعض اوقات وہ دھوکہ بھی کھا جاتے ہیں۔

ہاتھ آگے بڑھا کر سونا

کچھ لوگ سوتے ہوئے اپنے ہاتھ آگے کی طرف بڑھ کر رکھتے ہیں۔ اس پوزیشن میں سونے والے لوگ کھلے ذہن کے ہوتے ہیں۔ بعض اوقات انہیں سنکی سمجھا جاتا ہے۔ وہ گھونگھے کی رفتار سے آگے بڑھتے ہیں لیکن ایک بار جب وہ کچھ طے کر لیتے ہیں تو وہ اس پر قائم رہتے ہیں۔

پیٹ کے بل سونا

جو لوگ پیٹ کے بل سوتے ہیں وہ زندہ دل، کھلے ذہن کے، اور بے باک ہوتے ہیں۔ وہ آزاد رہنا پسند کرتے ہیں۔ ایسے لوگ خطرہ مول لینے سے بالکل نہیں ڈرتے۔ انہیں اس کی بھی پرواہ نہیں ہے کہ دوسرے کیا کہتے ہیں۔

بازو اور ٹانگیں پھیلا کر سونا

جو لوگ ہاتھ پیر پھیلا کر سوتے ہیں وہ وفادار ہوتے ہیں۔ ان کی زندگی میں دوستی کی بڑی اہمیت ہے۔ وہ دوسروں کی بات غور سے سنتے ہیں اور ان کا ہر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس پوزیشن کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی کو گلے لگانے کے لیے آگے آرہا ہے۔

ہاتھ سر کے پیچھے تکیے کی طرح رکھ کر سونا

جو لوگ اپنے دونوں ہاتھ سر کے پیچھے تکیے کی طرح رکھ کر سوتے ہیں وہ بے فکر ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ کسی کا برا نہیں سوچتے۔ وہ عملی کے بجائے کافی جذباتی ہیں۔

تکیے کو گلے لگا کر سونا

جو لوگ گلے لگا کر یا تکیے کو گلے لگا کر سوتے ہیں وہ محبت سے بھرے ہوتے ہیں۔ انہیں پیار دینا اور لینا بہت پسند ہے۔ ان کی زندگی میں رشتوں کی سب سے زیادہ اہمیت ہوتی ہے، وہ رشتوں کو نبھانے کے ماہر ہوتے ہیں۔

پاکستان