اہم ترین

عمران خان کو امریکی ایجنٹ کہنا گالی نہیں ، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ برصغیر کی سیاست میں ہم نے جب بھی کسی کو انگریز کا ایجنٹ یا امریکی ایجنٹ کہا ہے تو یہ عنوان ہے، کوئی گالی نہیں۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم مستقل جھگڑے، جنگ اور تلخیوں کو نہ ملک کے مفاد میں بہتر نہیں سمجھتے۔ ہر چیز باوقار انداز سے ہونی چاہیے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ہم گزشتہ 12 ، 13 سال ایک دوسرے کے مدمقابل رہے ہیں، ہمارے ایک دوسرے پر بڑے تحفظات ہیں، عمران خان کے وفود ہم سے پس پردہ اور باضابطہ دونوں طریقوں سے ملاقات کررہے ہیں۔ تحفظات کے خاتمے کے لئے ہماری بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان تحفظات کو دور کیا جاتا ہے تو ہم سیاسی لوگ ہیں، مذاکرات سے بھی انکار نہیں کریں گے اور اگر مذاکرات کے لیے ماحول بنتا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ اگر میں نے عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہا تو مجھ سے پوچھنا چاہیے تھا کہ میں یہ بات کیوں کہہ رہا ہوں، اگر میں کہہ رہا ہوں کہ قادیانیوں کو پاکستان میں دوبارہ مسلمان کا درجہ دینے پر میرے تحفظات ہیں تو مجھے گالی دینے کے بجائے آپ مجھے مطمئن کریں، ہم ان چیزوں کو سیاسی طور پر دیکھ رہے ہیں۔

پاکستان