اہم ترین

سنجے دت نے فلم ویلکم ٹو دی جنگل چھوڑدی

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اپنی ہٹ کامیڈی فرنچائز ویلکم کی نئی فلم ویلکم ٹو دی جنگل کے ساتھ برے بردے پر انٹری دینے والے ہیں۔

رواں برس کے آغاز پر پروڈیوسر فیروز نڈیاڈوالا نے ویلکم فرنچائز کی ویلکم ٹو دی جنگل کا اعلان کیا تھا۔ احمد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی ویلکم ٹو دی جنگل میں اکشے کمار کے ساتھ سنجے دت بھی اہم کردار میں نظر آنے والے تھے۔ لیکن فلم کے کچھ حصوں کی شوٹنگ کے بعد سنجے دت نے فلم میں مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی ویب سائیٹ بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق سنجے دت نے شوٹنگ کے دوران محسوس کیا کہ ویلکم ٹو دی جنگل کی شوٹنگ کسی منصوبہ بندی کے بغیر ہی ہورہی ہے ، اس کے علاوہ اسکرپٹ میں بھی بہت زیادہ تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس سے ان کی شوٹنگ کے شیڈول میں خلل پڑ رہا ہے اور اس لیے انہوں نے فلم سے باہر ہونے کا فیصلہ کیا۔

سنجے دت نے تمام مسائل اکشے کمار کو بتائے ہیں اور اکشے نے بھی ان کے فیصلے کا احترام کیا اور کوئی شکایت نہیں کی۔

سنجے دت اپنے کردار کا کچھ حصہ شوٹ کراچکے ہیں۔ اس لئے فلم بنانے والے اس الجھن میں ہیں کہ کیا وہ سنجو بابا کا کردار برقرار رکھیں یا اسے مکمل طور پر ختم کرکے فلم کی دوبارہ شوٹنگ شروع کریں.۔

ویب سائیٹ کے مطابق سنجے دت کو مہمان ااداکار کی حیثیت سے فلم میں شامل رکھا جاسکتا ہے۔ اسکرپٹ کے حوالے سے میکرز سوچ رہے ہٰں کہ فلم کے دوران ہی سنجے دت کو غائب کردیا جائے گا۔

پاکستان