اہم ترین

ایس آئی ایف سی میں سعودی عرب اور یو اے ای سمیت 6 ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تشکیل دی گئی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) میں چھ ڈیسک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں ایس آئی ایف سی کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ہمارے دوست ممالک ہیں اور ہمارے مفاد سانجھے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد کو آگے رکھا ہے اور وہ پاکستان کی بڑی قدر کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایس آئی ایف سی میں یہ چھ ڈیسک بنائے جائیں گے۔ یہ ڈیسک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، چین ، قطر ، یورپی یونین اور امریکا کے لئے قائم کئے جائیں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں آرمی چیف کی بھی بڑی کاوش شامل ہے، سعودی عرب اور یو اے ای کے حوالے سے انہوں نے بڑی کوشش کی ہے۔

پاکستان