اہم ترین

نواز شریف پھر سے ن لیگ کے بلامقابلہ صدر منتخب

سابق وزیراعظم نواز شریف سات سال بعد ایک مرتبہ پھر اپنی پارٹی کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن صدارتی انتخاب کے لئے نواز شریف کے علاوہ کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ جس پر پارٹی کی جنرل کونسل نے ان کے بلامقابلہ منتخب ہونے کے فیصلے کی توثیق کر دی ۔

پارٹی انتخابات کے لئے چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ کی جانب سے جنرل کونسل کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم کے بلامقابلہ پارٹی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا۔

نواز شریف کے مدمقابل پارٹی صدارت کے عہدے کے لیے کسی لیگی رہنما نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

ن لیگ کی جنرل کونسل کے اجلاس میں نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قرارداد منظور کی گئی کہ جھوٹے کیسز میں نواز شریف کو نشانہ بنانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

پاکستان