اہم ترین

عمران خان کہہ دیں تیسری قوت جنرل ظہیر نہیں تو سیاست چھوڑ دوں گا، نواز

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کہہ دیں کہ تیسری قوت جنرل ظہیر الاسلام نہیں تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

لاہور میں پارٹی صدر منتخب ہونے کے بعد جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کاہ کہ شہباز شریف کو پیشکش کی گئی کہ وہ مجھے چھوڑ کر وزارت عظمی کا عہدہ لیں لیکن شہباز شریف نے ایسی پیشکش ٹھکرا دیا ۔ انہوں نے کبھی اپنے بھائی سے بے وفائی نہیں کی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں ہم 28 مئی والے ہیں نومئی والے نہیں۔ جھوٹے مقدمات پر سزائیں دی گئیں۔ بتایا جائے کہ ہمارے خلاف جھوٹے کیسز کیوں بنائے گئے۔ ثاقب نثار نے مجھے زندگی بھر صدارت سے ہٹا دیا تھا اب کارکن مجھے واپس لائے ہیں۔ آج نواز شریف پھر آپ کے سامنے کھڑا ہے۔ میں نے تمھارے بیٹے سے تنخواہ نہیں مانگی تھی۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی بتائیں کہ جس تیسری قوت کا آپ ذکر کرتے تھے ان ہی لوگوں نے آپ کی سیاسی بنیاد رکھی۔ آپ جس انگلی کی طرف اشارہ کرتے تھے یہ وہی ایمپائر تھا۔ جنرل ظہیر الاسلام نے کہا کہ تیسری قوت ڈیلیور کر سکتی ہے۔ عمران خان آپ بتائیں کہ کیا تیسری فورس کا اشارہ آپ کی طرف نہیں تھا۔

پاکستان