اہم ترین

خبردار!سوئٹنر کا زیادہ استعمال دل کے دورے اور فالج کے خطرات بڑھادیتا ہے

امریکی محققین نے تحقیق کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ مصنوعی چینی (سوئٹنر)کا زیادہ استعمال دل کے دورے اور فالج کے خطرات بڑھادیتا ہے۔

یورپین ہارٹ جرنل نامی سائنسی تحقیق کے جریدے میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکا اور یورپ میں 3000 ہزار سے زائد مریضوں کے طبی ریکارڈ کے جائزے سے سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ خون میں چینی کی مقدار بڑھنے سے مہینوں میں دل کا دورہ پڑنے، فالج یا دل کے دیگر واقعات میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

زائلیٹال (Xylitol ) نامی مصنوعی چینی (سوئٹنر) کو دنیا بھر میں شوگر فری کینڈی، چیونگم، بیکڈ اشیا اور ٹوتھ پیسٹ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ زائلیٹال (Xylitol ) خون میں موجود پلیٹلیٹس کو جمانے کا سبب بنتا ہے۔

تحقیقی کے دوران سائنسدانوں نے مشاہدہ کیا کیا کہ جن افراد کے خون میں زائلیٹال کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ان میں دل کی بیماریوں کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

کلیولینڈ کلینک کے لرنر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں کارڈیو ویسکیولر اور میٹابولک سائنسز کے سربراہ اور محقق ڈاکٹر اسٹیئنلے ہیزن کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب موٹاپے یا ذیابیطس کے مریضوں کو مصنوعی چینی تجویز کی جاتی ہے، یہ مطالعہ ایک بار پھر شوگر الکحل اور مصنوعی مٹھاس سے متعلق مزید تحقیقی کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔

ڈاکٹر اسٹیئنلے ہیزن کا کہنا ہے جدید تحقیق کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ اگر آپ کے ٹوتھ پیسٹ میں زائلیٹال (Xylitol ) ہے تو اسے پھینک دیں، ہمیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ زیادہ مصنوعی چینی خون کے جمنے سے متعلق خطرات کو بڑھا سکتی ہے۔

پاکستان