اہم ترین

ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا۔۔۔ عید 17 جون کو ہوگی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذوالحجہ کے چاند کی رویت کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے تحت ملک بھر میں عید الاضحیٰ ایک ساتھ 17 جون کو منائی جائے گی۔

چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا ۔ اجلاس میں سپارکو اور متعلقہ محکموں کے نمائندے بھی شرکت تھے۔

مرکزی کمیٹی کی معاونت کے لئے ملک بھر میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد کئے گئے۔

چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیشتر مقامات سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ پشاور ، اٹک کوہاٹ ، میانوالی ، مری، نارووال اور لاہور سمیت دیگر مقامات پر چاند نظر آ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہینہ آج ہمیں قربانی کی طرف لیکر جارہا ہے۔ ہمیں یہ ملک اللہ تعالیٰ نے عطا کیا ہے، دشمن ملک کے خلاف سازشیں کررہا ہے، جس کو ناکام بنانا ہے۔ پوری قوم کی دعائیں ملک کے تحفظ کے لیے ہماری حکومت اور افواج کی پشت پر ہیں

پاکستان