اہم ترین

یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویٹولینا اپنی روسی حریف سے متاثر

یوکرین سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی ایلینا سویٹولینا  نے فرنچ اوپن کے میچ کے بعد میڈیا سسے گفت گو میں اپنی روسی حریف کاساتکینا کے کھیل کی تعریف کی۔

جب کہ اس سے قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے ہم وطنوں کے احترام میں روسی یا بیلا روس سے تعلق رکھنے والے حریفوں سے مصافحہ تک نہیں کریں گی۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق روسی کھلاڑی کاساتکینا جنگ کی مخالفت میں کھل کر بولی تھیں اور گزشتہ سال کو ایک ’’ڈراؤنا خواب‘‘ قرار دیا تھا۔

کاساتکینا نے میچ ہارنے کے بعد انگوٹھے کے اشارے سے اپنی حریف کی تعریف کی تھی۔

تاہم، بعد میں انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا تھا کہ میدان میں موجود کچھ تماشائیوں کی تلخ باتوں سے ان کی دل آزاری ہوئی تھی۔

آج انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ” میں ہمیشہ تماشائیوں کی پزیرائی اور ان کی حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو پچھلے دنوں پیرس میں کھیلے گئے ہر میچ کے بعد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔

لیکن کل، مجھے اپنی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار کرنے پر طنزیہ جملوں کو سامنا کرنا پڑا۔ میں نے پیرس کے شائقین کو بہت تلخ پایا۔

ان کا مزید کہنا تھا “ایک بہت سخت مقابلے کے بعد میں نے اور ایلینا نے ایک دوسرے کے لیے احترام کا اظہار کیا لیکن اس انداز میں کورٹ سے رخصت ہونااس میچ کا بدترین حصہ تھا۔ ایک دوسرے سے پیار کریں، اور اپنے آپ کو بہتر بنائیں۔ نفرت کو ہوا نہ دیں۔ اس دنیا کو سنوارنے کی کوشش کریں۔‘‘

سویٹولینا منگل کو اگلے راؤنڈ میں بیلاروس کی آرینا سبالینکا کے مدمقابل ہوں گی۔

روسی اور بیلاروسی ایتھلیٹس اپنے جھنڈے یا قومیت کو ظاہر کیے بغیر غیر جانبدار ایتھلیٹس کے طور پر ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان