اہم ترین

ویت نام کی رہائشی عمارت میں آتش زدگی سے 30 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

ویت نام کےگنجان آباد علاقے میں لگنے والی رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 30 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ جب کہ  جھلنے والے دو درجن افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آگ کثیر المنزلہ عمارت کی پارکنگ میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

امدادی کارکنوں نے آگ میں پھنسے 70 افراد کو بحفاظت عمارت سے باہر نکال لیا  ۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے زیادہ تر ہلاکتیں جھلس جانے اور دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔ جب کہ زخمیوں میں سے 9 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

پاکستان