اہم ترین

چہرے پر تل بتائے آپ کی شخصیت

کہتے ہیں کسی بھی انسان کے چہرے سے اس کی شخصیت کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ چہرے پر تل کی دیکھ کر لوگ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ اس شخص کا مزاج کیسا ہے۔

ہر معاشرے میں خوبصورتی کے اپنے معیار ہیں۔ برصغیر پاک و ہند میں چہرے پر تل ہونے کے الگ الگ معنی لئے جاتے ہیں۔

ہونٹ پر تل

کچھ لوگوں کے ہونٹوں کے قریب تل ہوتا ہے۔ وہ کھلے ذہن کے ہوتے ہیں۔ وہ بہت باتونی ہیں۔ ایسے لوگوں کو بہت چالاک سمجھا جاتا ہے۔وہ دوسروں کو اپنی طرف راغب کرنا بخوبی جانتے ہیں۔۔

ماتھے پر تل

کچھ لوگوں کے ماتھے پر تل ہوتا ہے۔ ایسے لوگ اس تل کو اپنی خوش قسمتی کی علامت سمجھ سکتے ہیں۔ایسے لوگ بہت امیر بھی ہوتے ہیں۔

ناک پر تل

جن لوگوں کی ناک پر یا ناک کے گرد تل ہوتا ہے وہ خوش قسمتی اور دولت کے مالک ہوتے ہیں۔ تاہم بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ان کی محنت بھی رنگ نہیں لاتی۔

گال پر تل

جن کے گال پر تل ہوتا ہے ان کی قسمت بھی نظر بد سے محفوظ رہتی ہے۔ ایسے لوگوں کو اپنے مقصد کے حصؤل کے لیے سخت محنت کرنی پڑتی ہے لیکن وہ خوش قسمت ہوتے ہیں۔

چہرے پر سرخ تل

چہرے پر موجود تل کا رنگ سرخ ہو تو سمجھ لیں کہ اس شخص کی شادی شدہ زندگی زیادہ خوشگوار نہیں رہے گی۔

ناک کے نیچے تل

جن لوگوں کی ناک کے نیچے تل ہوتے ہیں وہ تنہائی پسند ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ دوسرے لوگوں کے ساتھ کم مل جلنا پسند کرتے ہیں۔

انتباہ: یہ مواد عمومی معلومات فراہم کرتا ہے۔ یہ کسی بھی طرح مستند رائے کا متبادل نہیں ۔

پاکستان