اہم ترین

چیٹ جی پی ٹی اسٹور آگیا، اب اپنا چیٹ بوٹ بنائیں اور پیسے کمائیں

دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی کمپنی اوپن اے آئی نے جی پی ٹی اسٹور لانچ کردیا۔

گزشتہ برس سے چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے ٹیک انڈسٹری کو نئی جہت دینے والی کمپنی اوپن اے آئی نے گوگل پلے اسٹور اور ایپل کے ایپ اسٹور کی طرح چیٹ جی پی ٹی اسٹور لانچ کردیا ہے۔ تاہم ہر کوئی اس تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔

چیٹ جی پی ٹی اسٹور استعمال کرنے کے لیے، آپ کو چیٹ جی پی ٹی پلس یا چیٹ جی پی ٹی ٹیم کو سبسکرائب کرنا ہوگا ۔ جو کہ اوپن اے آئی کا نیا پراجیکٹ ہے۔ یہاں آپ کو مختلف مقاصد کے لیے مختلف ایپس ملیں گی۔

فی الحال چیٹ GPT اسٹور میں مفت استعمال کرنے کے لیے تھوڑا ہی مواد دستیاب ہے تاہم اس میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

جی پی ٹی اسٹور میں موجود ایپس اوپن اے ۤئی کے ٹیکسٹ ماڈل جی پی ٹی 4 اور امیج جنریٹنگ موڈل ڈیل اے آئی 3 پر مشتمل ہے۔

اس کے علاوہ اوپن اے آئی جلد ہی جی پی ٹی کو مونیٹائز کرنے کا منصوبہ لانے جا رہا ہے۔ اس کے بعد کمپنی مقبول تخلیق کاروں کے ساتھ آمدنی کا اشتراک کرے گی۔

اب آپ کو اپنا جی پی ٹی بنانے کے لیے کوڈنگ وغیرہ کی ضرورت نہیں۔ یہاں تک کہ ایک عام آدمی بھی اسے بنا سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو اوپن اے آئی کا جی پی ٹی بلڈر ٹول استعمال کرنا ہوگا اور اسے آسان زبان میں بتانا ہوگا کہ آپ کس قسم کی ایپ چاہتے ہیں۔ GPT بلڈر آپ کے لیے فوری طور پر AI سے چلنے والا چیٹ بوٹ بنائے گا۔

سب سے بڑی بات یہ ہے کہ چیٹ جی پی ٹی اسٹور کے اندر موجود تمام ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ رہے گا اور تخلیق کار اس تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔

پاکستان