اہم ترین

آپ نے گھبرانا نہیں، بیرسٹر گوہر نے عمران خان کا عوام کو پیغام سنادیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے امیدواروں اور کارکنوں کو پیغام دیا ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ عمران خان نے امیدواروں اور کارکنوں کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’انتخابات کے لیے ڈٹے رہنا ہے، اپنے ووٹ کی حفاظت اور اس کا صحیح استعمال کرنا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں۔ آٹھ فروری کو جیت آپ کی ہو گی۔آٹھ فروری کو پرامن رہنا ہے،اشتعال میں نہیں آنا اور ڈٹے رہنا ہے۔ آٹھ فروری کو زیادہ سے زیادہ نکلنا ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے امیدواروں اور کارکنوں کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انتخابات کے لیے ڈٹے رہنا ہے، اپنے ووٹ کی حفاظت اور اس کا صحیح استعمال کرنا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انتخابی نشان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے 25 کروڑ عوام کے حقوق متاثر ہوئے ہیں جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے۔الیکشن میں حصہ لیں گے اور بائیکاٹ نہیں کریں گے۔

پاکستان