اہم ترین

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی، ڈیزل کے دام برقرار

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ماہرین کا خیال تھا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 فی لیٹر تک کمی کی جاسکتی ہے۔

ماہرین نے پیٹرول کم از کم 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل بھی تقریباً 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا تھا۔

واضح رہے کہ 31 دسمبر کی رات حکومت نے 15 جنوری تک کے لیے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 276 روپے 21 پیسے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 267 روپے 34 پیسے پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت دو روپے 19پیسے فی لیٹر کم کرکے 193 روپے 21 پیسے اور لائٹ ڈیزل کے دام ایک روییہ 11پیسے کم کرکے 165 روپے 75 پیسے فی لیٹر کردی تھی۔

پاکستان