اہم ترین

تھرڈ پارٹی چیٹ فیچر؛ واٹس ایپ پر دوسری ایپس سے میسیج بھیجا جاسکے گا

واٹس ایپ کے پلیٹ فارم سے صارفین کو اب ان لوگوں کے میسیج بھی ملیں گے جو یہ ایپ استعمال ہی نہیں کرتے ۔

واٹس ایپ میں ہونے والی اپ ڈیٹس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والی ویب سائیٹ ویبیٹا انفو (Wabetainfo )کے مطابق واٹس ایپ میں آئندہ ایک سے دو ماہ میں اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ آنے والے ہے۔

فی الحال، یہ اپ ڈیٹ آئی او ایس (iOS) کے لیے دستیاب ہے۔ آنے والے وقت میں اسے اینڈرائیڈ کے لیے بھی لایا جائے گا۔ کیونکہ واٹس ایپ کو مارچ 2024 تک یہ فیچر تمان صارفین کے لیے لائیو کرنا ہے۔

دراصل، یورپی یونین کے حکم کے بعد کمپنی کو ایپ میں تھرڈ پارٹی چیٹ فیچر فراہم کرنا ہے تاکہ غیر واٹس ایپ صارفین بھی واٹس ایپ چلانے والے لوگوں کو پیغامات بھیج سکیں۔ کمپنی کئی ماہ سے اس سمت میں کام کر رہی ہے۔

یورپی یونین کے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے تحت، تمام بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں کواپنی ایپ میں تھرڈ پارٹی چیٹ فیچر فراہم کرنا ہوں گے۔

اس مطلب یہ ہے کہ وہ صارفین بھی جو واٹس ایپ پر ایکٹیو نہیں ہیں وہ دیگر ایپس جیسے سگنل وغیرہ سے براہ راست واٹس ایپ صارفین کو میسج کر سکیں گے۔ ایسے صارفین کے پیغامات واٹس ایپ میں تھرڈ پارٹی چیٹ فولڈر میں نظر آئیں گے۔

انٹر آپریبلٹی فیچر آپٹ ان یا آؤٹ فیچر ہوگا۔ اس کا مطلب ہے، اگر آپ نہیں چاہتے ہیں کہ کوئی آپ کو دوسری ایپس سے میسج کرے، تو آپ اس آپشن کو بند کر سکتے ہیں۔

انٹرآپریبلٹی فیچر کے تحت بھیجے گئے تمام پیغامات بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے اور آپ اور وصول کنندہ کے درمیان محدود ہوں گے۔

پاکستان