اہم ترین

عورت کے بازو پر سب سے لمبے بال کا ریکارڈ امریکی خاتون کے نام

لمبے بال عورت کی دلکشی اور خوبصورتی کا ایک معیار ہوتا ہے۔ لیکن کوئی بھی عورت یہ نہیں چاہتی کہ اس کے بازو پر بال لمبے ہوں ۔۔ ایک امریکی خاتون ایسے انوکھے ریکارڈ کی مالک ہیں جو کوئی عام عورت شائد سوچ بھی نہیں سکتی اور یہ ریکارڈ ہر نئے دن کے ساتھ مزید مستحکم بھی ہورہا ہے۔۔

کیلی فورنیا کی رہائشی میکی ڈیوس سدرلینڈ کو 2012 تک یہ احساس ہی نہیں تھا اس کے بازو پر ایک بال ہے جو عجیب طریقے سے مسلسل بڑھ بھی رہا ہے۔

میکی نے بتایا کہ میں ڈزنی لینڈ میں اپنی بہترین دوست کیلی کے گھر والوں کے ساتھ تھی ۔ اس وقت اس کے بھائی نے میرے بازو پر بال کی نشاندہی کی۔ اس کے دوستوں نے بال اکھاڑنے کا کہا تو اس نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ وہ اسے بڑھنے دے گی تاکہ اس کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ کر سکے۔

جب میکی نے محسوس کیا کہ اس کے بازو کے بال ایک سینٹی میٹر سے لمبے ہیں، سارے بال تو عام لمبائی رکھتے ہیں لیکن ایک بال مسلسل بڑھ رہا ہے۔ تو اس نے سوچا کہ اس کے پاس اپنے نام ریکارڈ کرنے کا ایک موقع ہے ۔

کئی سال میکی نے اپنے اس بال کی حفاظت کی۔ وہ خاموشی سے اپنا مقصد حاصل کرنا چاہتی تھی ۔ اس لئے زیادہ تر لوگوں کو اس بارے میں نہیں بتایا۔

میکی کا کہنا ہے کہ میرے خاندان اور قریبی دوست سمجھتے ہیں کہ یہ سب سے حیرت انگیز اور مزاحیہ ہے۔میں اپنے بالوں کو جتنا بڑھ سکتے ہیں بڑھںے دوں گی ۔ کیونکہ میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ یہ زیادی سے زیادہ کتنے لمبے ہوں گے۔

اس وقت میکی کا ایک بال 15 سینتی میٹر تک لمبا ہوچکا ہے۔ جو کہ کسی عورت کے حوالے سے ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

میمی کہتی ہے کہ جب اس نے پہلی بار ریکارڈ توڑا تو اسے ڈر تھا کہ کہیں ییہ بال ٹوٹ نہ جائے ۔ اس لئے اپنے معالج کے پاس جا کر اس کی پیمائش کا فیصلہ کیا۔ تاکہ اس کے پاس مصدقہ شواہد ہوں۔

پاکستان