اہم ترین

مسجد الحرام میں تین ہزار افراد آج سے اعتکاف کریں گے، تیاریاں مکمل

مسجد الحرام میں 3 ہزار افراد آج سے اعتکاف کریں گے ۔ اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے انتظامات کے ذمہ دار ادارے حرمین شریفین اتھارٹی کے مطابق رواں برس رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد الحرام میں 2500 مرد اور 5500 خواتین اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے۔

حرمین شریفین اتھارٹی اتھارٹی میں ادارہ امور رہنمائی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالمحسن الغامدی کا کہنا ہے کہ معتکفین کی رجسٹریشن ویب سائیٹ کے ذریعے کی گئی تھی۔

عبدالمحسن الغامدی کا کہنا ہے کہ معتکفین کو روزانہ تین وقت کا کھانے فراہم کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ انہیں کمبل، تکیہ، ذاتی استعمال کی اشیا اور سلیپنگ ماسک دیا جائے گا۔ انہیں ذاتی سامان رکھنے کے لئے ایک لاکر بھی دیا جائے گا۔

حرمین شریفین اتھارٹی اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ حرم میں معتکفین کے لیے مختص جگہ پر علمی دروس، قرآن و سنت کی روشنی میں مسائل کی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ صحت کے معاملات کے لئے مرد اور خواتین کے لیے الگ الگ طبی مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔

پاکستان سمیت کئی ممالک میں اتوار کی شام بعد نماز عصر لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف کریں گے۔

پاکستان