اہم ترین

سلمان خان بھی پاکستانی کراٹے فائٹر شاہ زیب رند کی تعریف پر مجبور

بالی ووڈ کے دبنگ خان کہے جانے والے اداکار سلمان خان بھی 20 سیکنڈ میں بھارتی کھلاڑی کو ناک آؤٹ کرنے پر پاکستانی کراٹے فائٹر شاہ زیب کی تعریف پر مجبور ہوگئے ۔۔۔

دبئی میں منعقدہ کراٹے کومبیٹ 45 مقابلوں میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو 20 سیکنڈ میں ہی ناک آؤٹ کر دیا۔ اس مقابلے کو دیکھنے بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر استار سلمان خان بھی پہنچے۔

یک طرفہ مقابلہ ختم ہونے کے بعد شاہ زیب رند نے سلمان کان سے ملاقات کی۔ تو دبنگ خان نے بھی بڑے خوشگوار انداز میں علیک سلیک کی۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے پاکستان کے فائٹر شاہ زیب رند کو مبارک باد دی ہے۔

سلمان خان نے تعریفی انداز میں شاہ زیب رند سے کہا کہ کیا ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیتے ہو۔ جس پر پاکستانی کھلاڑی نے مسکرا کر جواب دیا۔

چند روز قبل ممبئی میں سلمان خان کے گھر فائرنگ کی گئی تھی۔ جس کے بعد سلمان خان اپنے گھر تک ہی محدود ہوگئے تھے۔

فائرنگ کرنے والوں کی گرفتاری کے بعد وہ پہلی مرتبہ 19 اپریل گھر سے نکلے اور سیدھے دبئی پہنچ گئے۔

پاکستان