اہم ترین

مہنگائی کی شرح دو سال کی کم ترین سطح پر آگئی: وفاقی ادارہ شماریات کا دعویٰ

وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں افراط زر 17.3 فیصد ہو گئی اور یہ تقریباً دو سال میں مہنگائی کی کم ترین سطح ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اپریل 2024 میں ملک میں افراط زر کی شرح 17.3 فیصد ہوگئی جومکہ گزشتہ برس کے اسی مہینے کے مقابلے میں کم ہے۔ اس کے علاوہ مہنگائی کی یہ شرح دو برسوں میں کم ترین سطح ہے۔ ‘

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی 2022 سے افراط زر کی شرح 20 فیصد سے زیادہ جب کہ مئی 2023 میں یہ شرح 38 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ تاہم اب یہ 17.3 فیصد ہوگئی ہے۔ ۤئندہ دنوں میں مہنگائی میں مزید کمی واقع ہوگی۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بینا میں کہا ہے کہ عوام کو جلد سے جلد اور زیادہ سے زیادہ ریلیف کے لئے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔ 2 سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں،معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔

پاکستان