وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے۔یہ سفر نہ صرف مشکل اور طویل ہے اور حکومت اور اشرافیہ سے قربانی مانگتا ہے۔
قوم سے خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو معاشی صورتحال کیا تھی یہ سب کے سامنے ہے. 2022 میں اقتدار سنبھالا اور پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے نوازشریف اور آصف زرداری کی رہنمائی میں کام کیا۔پاکستان آج معاشی مشکلات سے آہستہ آہستہ نکل کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے۔یہ سفر نہ صرف مشکل اور طویل ہے اور حکومت اور اشرافیہ سے قربانی مانگتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی آج 38 فیصد سے 12 فیصد ہوچکی ہے۔شرح سود بھی 22 فیصد سے کم ہوگئی ہے، شرح سود کم ہونے سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج ہماری حکومت کو 100 دن پورے ہو چکے ہیں، کل پیٹرول کی قیمت مزید کم کی گئی ہے، پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو کچھ ریلیف ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا فرض ہے کہ شاہانہ اخراجات کا خاتمہ کرے، پی ڈبلیو ڈی کی وزارت زمانے بھر کرپشن میں بدنام شمار ہوتی ہے، اگر 100 ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ ہو تو 50 فیصدکرپشن کی نذر ہوجاتے ہیں۔