اہم ترین

امریکا میں انتخابی ریلی کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ ’قاتلانہ حملے‘ میں زخمی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گئے جبکہ ایم مشتبہ شخص کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنسلوانیا کے علاقے بٹلر میں ری پبلکن پارٹی کی ایک انتخابی ریلی میں سابق صدر اور صدارتی امیدوار اسٹیج پر موجود تھے کہ اسٹیج کی جانب کئی گولیاں چلائی گئیں۔ جس میں ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے ریلی کے باہر کسی بلند مقام سے فائرنگ کی ۔ تاہم حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

ایف بی آئی پٹسبرگ فیلڈ آفس کے اسپیشل ایجنٹ کیون روجیک نے کہا کہ حملہ آور کی ایک گولی ڈونلڈ ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی گزر گئی۔ حملہ آور کی شناخت اور واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

واقعے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پوسٹ میں لکھا کہ یہ ناقابل یقین ہے کہ ہمارے ملک میں بھی ایسا واقعہ پیش آ سکتا ہے۔میں نے سیٹی کی طرح آواز سنی، گولیاں چلیں اور مجھے محسوس ہوا کہ ایک گولی میری جلد کو چیرتی ہوئی نکل گئی ہے۔

واقعے کے بعد صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ سے اظہار ہکجہتی کے لئے اپنی انتخابی ریلی منسوخ کردی۔

اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ وہ ٹرمپ، ان کے اہل خانہ اور ریلی میں شریک تمام افراد کے لئے دعا گو ہیں۔ امید ہے کہ جلد ان کی ٹرمپ سے بات ہوگی۔

پاکستان