اہم ترین

اسرائیلی حملہ: حماس کے عسکری ونگ سربراہ حیثم بلیدی شہید

اسرائیل نے ڈرون حملہ کرکے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر حیثم بلیدی سمیت 5 افراد کو شہید کردیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر تلکرم کے قریب میں ایک کار کو نشانہ بنایا ۔ جس کے نتیجے میں کار مکمل طور پپر تباہ جب کہ اس مٰں سوار پانچوں افراد شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والوں میں سے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر حیثم بلیدی بھی شامل ہیں۔ فلسطینی حکام نے ان کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ تلکرم میں محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ ایک لاش مکمل جب کہ 4 افراد کی لاشیں ٹکڑوں میں لائی گئی ہیں۔

گزشتہ چار روز کے دوران حماس کو یہ دوسرا بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ 31 جولائی کو اسماعیل ہنیہ شہید کئے گئے اور اب حیثم بلیدی کی شہادت کی خبریں آئی ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے جولائی میں ایک کارروائی کے دوران محمد ضیف کو شہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے تاہم حماس نے اس کی تردید کی ہے۔

پاکستان