پاکستان اور بنگلا دیش کے خلاف کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جاری ہے۔ جس میں پہلے دن پہلے انننگز میں بابر اعظم کوئی رن بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جاری ہے۔
ٹیسٹ میچ کے پہلے دن قومی کرکٹ ٹیم کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام ہوگیا۔ اوپنر عبداللہ شفیق 2 جب کہ کپتان شان مسعود 6 رنز ہی بناسکے۔ بابر اعظم تو اپنا کھاتہ ہی نہ کھول پائے۔
ٹیسٹ فارمیٹ میں اب تک بابر اعظم 53 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ جن میں صرف وہ 8 مرتبہ ہی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کسی ٹیست میچ کے دوران پہلی مرتبہ گولڈن ڈک ملا ہے