اہم ترین

شام پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں 18 افراد جاں بحق

شام پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں کم از کم 18 افراد جاں بحق جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

اے ایف پی اور رائٹرز کے مطابق اسرائیل نے شام کے صوبے حماہ کے شہر مصیاف میں ایک سائنٹیفک ریسرچ سینٹر سمیت دیگر ایسے مقامات کو ہدف بنایا ہے جہاں ایرانی ماہرین موجود تھے۔

یورپی اور امریکی نیوز ایجنسیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے وہاں ایران کے تعاون سے ہتھیار تیار کئے جارہے تھے۔

ذرائع نے مزید تفصیلات بتائے بغیر مزید کہا کہ ہمارے فضائی دفاعی نظام نے جارحیت کے میزائلوں کا مقابلہ کیا اور ان میں سے کچھ کو مار گرایا۔

شام کے وزیر صحت حسن الغباش نے حملوں کو بربریت اور وحشیانہ جارحی قراردیا ہے۔ اس کے علاوہ شامم کے وزیر بجلی محمد الزمل نے اسرائیلی حملوں میں پانی اور بجلی کی فراہمی کے نظام کو شدید نقصان پہنچنے کی تصدیق کی ہے

محمد الزمل ن نے کہا کہ اسرائیل نے اپنے وحشیانہ حملوں میں شہری اہداف کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت عام شہری تھے۔

پاکستان