ایف آئی اے نے مزید 18 کمپنیوں کا سراغ لگا لیا ہے جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو مبینہ طور پر غیر قانونی فنڈنگ کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی حکام نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر غیر قانونی فنڈنگ کی تحقیقات کے دوران پہلے 7 کمپنیوں کو بے نقاب کیا اور مجموعی طور اب ان کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ان رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی فنڈنگ کی گئی ۔ ان 25 کمپنیوں میں سے صرف 11 کمپنیوں کا اندراج سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں میں مقدمات چلنے سے جمہوریت ختم ہوگی، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کو غیر قانونی طریقے سے فنڈنگ کرنے والی ایس ای سی پی میں اندراج کی حامل کمپنیوں میں سے 7 کراچی، 2 پشاور اور 2 لاہور میں رجسٹرڈ ہیں۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم ا تک 7 کمپینوں کو نوٹسز جاری کرچکی ہے اور پیش نہ ہونے پر عدالتی احکامات کے تحت ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔