اہم ترین

ترکیہ میں داخل ہونے والے 18 تارکین وطن جل کر ہلاک

غیر قانونی طریقے سے  براستہ یونان ترکیہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 18 تارکین وطن جنگل میں لگنے والی آگ کی وجہ سے جھلس کر ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے  مطابق مذکورہ افراد کی لاشیں ترکیہ سے متصل اس علاقے سے ملی ہیں جسے تارکین وطن غیر قانونی طریقے سے ترکیہ میں دخل ہونے کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔

جنگل میں لگنے والی اس آگ نے  اطراف میں موجود دو دیہات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اب تک درجنوں گھروں سمیت قبرستان اور اسکول جل کر خاک ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ یونان کے دو جنگلات الیگزینڈروپولس اور کاوالا کے علاقے میں لگنے والی آگ کو آج چار دن ہوچکے ہیں ، جسے بجھانے کے لیے 4 طیارے، 3 ہیلی کاپٹرز اور 200 سے زائد فائر فائٹرز اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں تاہم آگ پھیلتی ہی جا رہی ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی میں جنگلات میں آگ لگنا معمول بنتا جا رہا ہے اور اس وقت بھی امریکا، آسٹریلیا اور یونان سمیت کئی ممالک کے جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے۔

پاکستان