اہم ترین

نیم کے پتے ، خشکی ، جوؤں اور کیل مہاسوں کا بہترین علاج

برصغیر میں نیم کے پیڑ کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ حکما اور اطبا ہزاروں سال سے کئی بیماریوں کا علاج نیم کے پتوں سے کرتے ہیں۔

نیم کے پتوں کا پاؤڈر کئی بیماریوں اور عوارض کے لئے انتہائی مفید ہے۔ خاص طور پر جلدی بیماریوں اور بالوں کے حوالے سے اسے مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔۔

خشکی


آج کل سر میں خشکی کا مسئلہ بہت زیادہ عام ہے۔ گو کہ اس سے طبی نقصان تو نہیں ہوتے لیکن شخصیت کو ضرور متاثر کرتی ہے، اس نیم کے پتوں کا پاؤڈر آپ کو مشکل سے نکال سکتا ہے۔ نیم کا پاؤڈر پانی میں حل کریں، پھر اس پانی کو سر میں اچھی طرح لگائیں اور 30 منٹ بعد اپنی مرضی کے کسی بھی صابن یا شیمپو سے بال دھولیں ۔۔ چند دنوں میں ہی فرق نظر آجائے گا۔۔

جوؤں کا خاتمہ


بچے اور خواتین اکثر جوؤں اور لیکھوں کی وجہ سے سرکھجاتے نظر آتے ہیں ۔۔ ان سے نجات کے لئے آپ نیم پاؤڈر کے اندر پانی ملائیں اور اس میں مہندی ملا کر سر پر لگائیں آدھے گھنٹے بعد سر دھو لیں، جوئیں ختم کرنے کے لئے اس عمل کو ہفتے میں کم از کم 3 مرتبہ ضرور دہرائیں۔

دانیں اور کیل مہاسے

چہرے پر کیل مہاسے انسان کی پوری شخصیت کو خراب کردیتے ہیں۔۔ اس مسئلے کے حل کے لئے بازاروں میں طرح طرح کی دوائیں ، کریمیں، صابن اور فیس واش دستیاب ہیں لیکن نیم کے پتوں کا پاؤڈر اس کا قدرتی علاج سمجھا جاتا ہے۔۔

نیم ہاؤڈر میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ، اینٹی فنگل، اینٹی وائرل اور اینٹی سوزش خصوصیات کیل مہاسے ختم کرنے میں مفید ہے، نیم پاؤڈر کو دہی میں ملا کر ہفتے میں دو سے تین بار چہرے پر لگائیں خشک ہونے پر چہرہ دھو لیں، دانے ختم ہو جائیں گے۔

پاکستان