اہم ترین

کم ترین وقت میں 10 انڈر ویئر پہننے کا عالمی ریکارڈ

ایک آسٹریلوی شہری نے کم ترین وقت میں 10 انڈر ویئر پہننے کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔۔

گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز ایسا ادارہ ہے جو دنیا بھر میں ہونے والے انوکھے کاموں کے ریکارڈز مرتب کرتا ہے۔ اسے دنیا میں اس قسم کے ریکارڈ مرتب کرنے والے اداروں میں سب سے مستند سمجھا جاتا ہے۔

دنیا بھر کے لوگ اس میں اپنا نام درج کرانا اعزاز سمجھتے ہیں اس کے لئے وہ ایسے اوٹ پٹانگ کارنامے بھی سرانجام دینے سے گریز نہیں کرتے جس کے بارے میں عام انسان سوچ بھی نہیں سکتا۔

ایسا ہی ایک انوکھا کارنامہ ایک آسٹریلوی شہری میں انجام دے کر اپنے نام ایک عالمی ریکارڈ کیا ہے۔

گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق آسٹریلیا کے شہر برسبین سے تعلق رکھنے والے نکولس میننگ نے 13 اعشاریہ صفر تین سیکنڈز میں 10 انڈر ویئر پہننے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

نکولس میننگ کا کہنا ہے کہ وہ یہ اعزاز حاصل کرکے بہت خوش ہیں کیوںکہ انہوں نے اس کارنامے کو سرانجام دینے کے لیے مسلسل 6 ماہ پریکٹس کی تھی۔

پاکستان