اہم ترین

سابق فاسٹ بولر جنید خان کو بڑی ذمہ داری مل گئی

پاکستان کرک بورڈ نے سابق فاسٹ بولر جنید خان کو انڈر 19 قومی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری بیان کے مطابق انڈر 19 قومی ٹیم کے بولنگ کوچ ریحان ریاض گھریلو معاملات کی وجہ سے دستیاب نہیں ۔ اس لئے کرکٹ کے تینوں بین الاقوامی فارمیٹس میں قومی ٹیم کی نمائدنگی کرنے والے سابق لیفٹ آرم فاسٹ بولر جنید خان کو نیا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔۔

جنید خان کی تقرری چند ماہ بعد شیڈول آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے کی گئی ہے۔

بائیں ہاتھ سے فاسٹ بولنگ کرانے والے 34 سالہ جنید خان نے 22 ٹیسٹ ، 76 ون ڈے انٹرنیشنل اور 9 ٹی ٹوئننٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کے دوران انہوں نے 189 وکٹیں لی ہیں۔

جنید خان اسلام آباد ریجن کے ہیڈ کوچ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ ان ہی کی کوچنگ میں ٹیم نے 24-2023 سیزن کی حنیف محمد ٹرافی اور حنیف محمد کپ 2023-24 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے بعد کئی سابق قومی کرکٹرز کو قومی سطح پر اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، جن میں عمر گل، محمد حفیظ اور وہاب ریاض بھی شامل ہیں۔

پاکستان