اہم ترین

مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ؛ جے یو آئی ترجمان

ڈیرہ اسماعیل خان میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ ہوئی ہے۔

ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری کے مطابق مولانا کے قافلے پر ڈی آئی خان کے یارک انٹر چینج کے قریب فائرنگ کی گئی ہے۔ قافلے پر دو اطراف سے فائرنگ کی گئی جس میں مولانا محفوظ رہے۔

نیوز ویب سائیٹ عرب نیوز کے مطابق ڈی آئی خان ریجنل پولیس آفیسر ناصر محمود ستی کا کہنا ہے کہ فائرنگ یارک انٹر چینج ٹول پلازہ پر ہوئی ۔ عین اسی وقت وہاں مولانا فضل الرحمان کی گاڑی مپٹرول بھروانے کے لیے رکی تھی۔

دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کا کہنا ہے کہ پیش آنے والا واقعہ درحقیقت یارک انٹر چینج پر شر پسندوں کا حملہ تھا۔ جسے وہاں موجود اہلکاروں نے ناکام بنادیا تھا۔ جب کہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پر کئی مرتبہ دہشتگرد حملے ہوچکے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلیجنس ایجنسیوں نے مولانا فضل الرحمان اور اے این ہی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کو دہشتگردوں کا ہدف قرار دیا ہے۔

پاکستان