اہم ترین

ایف بی آر کی ریکارڈ ٹیکس وصولی؛ “ساری وصولی بالواسطہ ٹیکسوں سے ہوتی ہے “

فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملکی تاریخ میں پہلی بار صرف ایک مہینے میں ہی ایک ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جب کہ سوشل میدیا پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں ایف بی آر نے کہا کہ ایف بی آر نے پہلی بار ایک مہینے (دسمبر) میں ایک ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 4 ہزار 468 اربب روپے کا ٹیکس وصول کیا ہے۔ گذشتہ مالی سال کے آخری 6 ماہ میں 3 ہزار 428 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا۔

ایف بی آر کے ایکس پر اس اعلان کے پر سوشل میڈیا صارفین شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

عامر شریف نامی صارف نے لکھا کہ ’اس کے حصول پر آپ کو تنخواہ دار طبقے کا شکرگزار ہونا چاہیے جو ٹیکس چوری کرنے والوں کا بوجھ بھی برداشت کرتے ہیں۔

ابن ۤزاد نے کہا کہ یہ ساری وصولی بالواسطہ ٹیکسوں سے ہوتی ہے۔ ہمیں ٹیکس نیٹ کے اعداد و شمار بتائیں۔ اس میں کمی ہوئی ہے یا اضافہ؟

ایک اور صارف نے پوچھا کہ اس کے لئے آپ نے ٹیکس نیٹ کو بڑھایا یا مہنگائی کی وجہ سے ہوا؟

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے 3 ارب ڈالر سے زائد قرض کے لئے پہلی شرط ہی مقررہ ٹیکس ہدف کا حصول رکھی تھی۔

پاکستان